نوشہرہ، جی ٹی روڈ: شیدو کے مقام پر راولپنڈی سے پشاور جانے والے آئل ٹینکر کے الٹنے سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹینکر میں 48,000 لیٹر جیٹ فیول موجود تھا جو لیک ہونے لگا، جس کے باعث ٹریفک بند کر دی گئی۔
پولیس، فائر ٹینڈرز، ایمبولینس اور دیگر ریسکیو سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ٹریفک کو موجودہ سڑک پر روکتے ہوئے متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق لیکیج روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعلقہ SP بھاری نفری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






