پشاور میں ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2026 کے دوران نقل اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے تحت ضلع پشاور میں:
- مائیکرو فوٹو سٹیٹ مواد اور پاکٹ گائیڈز کی فروخت، تقسیم، خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
- خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام، دکانداروں اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور امتحانی عمل کو پر امن، منصفانہ اور شفاف بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
یہ اقدام امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور امتحانی نظام کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






