صوبائی وزیرِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو جمعہ کے دن آن لائن کلاسز منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ احکامات تک تمام اسکول جمعہ کے روز بند رہیں گے اور ہفتے میں چار دن، یعنی پیر سے جمعرات تک، نئے اوقات کے مطابق کام کریں گے۔
سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ 8 بجے سے 12:30 بجے تک اور دوپہر کی شفٹ 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






