ٹرین کو خوفناک حادثہ

سرگودھا میں لاہور سے میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس کی دو بوگیاں مجاہد کالونی کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو دیگر بوگیوں میں منتقل کر کے ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے ریلوے عملہ موقع پر موجود ہے اور کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close