پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار موسم گرما کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد آج سے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
نئے شیڈول کے مطابق:
- پیر تا جمعرات: صبح 8 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک سماعت ہوگی، جبکہ دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔
- جمعہ: صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک سماعت ہوگی، جس کے بعد نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔
مری کی عدالتیں: یہاں سول اور سیشن عدالتیں صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کام کریں گی۔
یہ شیڈول وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کی سہولت کے لیے مرتب کیا گیا ہے تاکہ گرمی کے موسم میں عدالتی امور متاثر نہ ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






