بری خبر ، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ڈیری فارمرز کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 240 روپے مقرر کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی فی لیٹر قیمت 215 روپے، ہول سیلرز کے لیے 225 روپے اور ریٹیلرز کے لیے 240 روپے مقرر کی گئی ہے۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دودھ کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کراچی ڈیری فارمرز سے تجاویز طلب کی تھیں۔

کراچی ڈیری فارمرز کے ترجمان شبیر ڈار نے بتایا کہ کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات ہوئے، اور سید حسن نقوی نے قیمت میں اضافے کے حوالے سے تجاویز مانگیں۔

شبیر ڈار نے واضح کیا کہ کمشنر کراچی اجلاس کے دوران ضروری کام کی وجہ سے چلے گئے تھے اور دودھ کی قیمت کے حوالے سے کوئی حتمی ریٹ طے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شاکر گجر جو قیمت کے حوالے سے خبریں دے رہے ہیں وہ غلط ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر کمشنر کراچی ڈیری فارمرز کا ریٹ 220 روپے طے کرتے ہیں تو وہ دودھ کو 240 روپے میں فروخت کریں گے، اور سید حسن نقوی نے فارمرز اور دودھ فروشوں سے قیمتوں پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close