کل سے اسکولز صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر

خیبر پختونخوا میں اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اوقات صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:35 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار جاری کیے ہیں، جن میں تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں کے اوقات بھی صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:35 بجے تک ہوں گے۔

تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس نئے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ارشد ایوب خان، جو وزیر تعلیم ہیں، نے ہدایت جاری کی ہے کہ اسکول اسمبلیوں میں اخلاقی تربیت، تقاریر اور عملی سرگرمیوں کو لازمی شامل کیا جائے۔

نئے منصوبے کے تحت ہفتے میں تین دن اخلاقی موضوعات پر تقاریر ہوں گی جبکہ باقی تین دن طلبہ مختلف اصلاحی اسکیٹس اور ڈراموں کے ذریعے تربیت حاصل کریں گے۔

حکومت کی جانب سے ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر “بزمِ ادب” کے انعقاد کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد دن کے آخری تین پیریڈز اساتذہ کی میٹنگز اور رجسٹرز کی تکمیل کے لیے مختص ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہوگی یا کوئی استاد طویل رخصت پر ہوگا، وہاں اسکول سربراہان اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ خود کلاسز لینے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close