سرکاری اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے لیے نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے:

حاضری اور چھٹی: پرائمری اسکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجے سے ہوگی جبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی۔

اخلاقی تربیت اور عملی سرگرمیاں: اسکولوں میں طلباء کی اخلاقی تربیت، تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی ہوں گی۔ طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دی جائے گی۔ اسکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آخری پیریڈز: بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں اسٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کیے جائیں گے۔

استثنیٰ: اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کلاسز لیں گے۔

نفاذ: تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close