افسوسناک خبر ، خوفناک حادثہ

ننکانہ صاحب کے علاقے موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ پر بائی پاس کے قریب ایک بس بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری، جس کے نتیجے میں 7 خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق قصور سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار کوسٹر مذکورہ مقام پر کنٹرول سے باہر ہو کر کھیتوں میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے جن میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں 6 ایمرجنسی گاڑیوں کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جہاں عملے نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوسٹر میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close