انا للہ و انا الیہ راجعون ، پیپلز پارٹی کے بانی رہنما انتقال کرگئے

انا للہ و انا الیہ راجعون: پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر سکندر حیات خان انتقال کر گئے

حسن ابدال میں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار اشعر حیات خان کے والد، ڈاکٹر سکندر حیات خان، انتقال کر گئے۔ مرحوم پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں شامل تھے اور طویل عرصے تک سیاسی و سماجی خدمات انجام دیتے رہے۔

ڈاکٹر سکندر حیات خان 1935 میں بھارت میں پیدا ہوئے اور 1968 میں King Edward Medical College سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کئی بار کونسلز کے رکن اور ناظم رہ چکے تھے، جبکہ 2002 میں پہلی بار ایم این اے کے انتخاب میں حصہ لیا۔

مرحوم پانچ بیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ سوگواران میں چھوڑ گئے۔ نماز جنازہ رات 9 بجے حسن ابدال میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close