کوئٹہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشین کے علاقے برشور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
عوامی جلسے سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئے اضلاع کی تشکیل سے علاقے کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور سرکاری ادارے اپنے اصل مقاصد کے مطابق فعال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بند اسکول کھولے جائیں گے اور شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جن افراد نے ذمہ داری نہیں نبھائی، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بلوچستان کے ہر کونے میں عوام کے درمیان جاتے رہیں گے اور کسی بھی قوت سے عوام تک رسائی میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغان عوام ہمارے برادر مسلمان بھائی ہیں، جن کی خدمت کے باوجود ہمیں مناسب تعاون نہیں ملا، اور ہمارا تعلق ہمیشہ مضبوط رہے گا۔
مزید برآں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اور ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں کوئی ہماری زمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے ایران پر حملوں کے حوالے سے اسرائیل کی بھی بھرپور مذمت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






