وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایت پر حکومت آزاد جموں و کشمیر نے عید الفطر کے موقع پر جملہ سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ ادا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام محکموں کے ملازمین کو ماہانہ تنخواہیں سولہ مارچ کو ادا کی جائیں گی تاکہ وہ عید کی تیاریوں کے لیے بروقت مالی سہولت حاصل کر سکیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ مالیات نے پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمین کو مقررہ تاریخ پر تنخواہیں ادا کرنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین کو مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیوں کی تیاری بہتر انداز میں کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






