فضائی حملے , بڑا جانی نقصان

اصفہان: امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں اصفہان میں 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے اصفہان ایئرپورٹ پر حملہ کیا جس میں متعدد ایف 14 لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے۔ حملے میں ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے اصفہان صوبے میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں متعدد صنعتی ورکشاپس اور ایک ہارس رائیڈنگ کلب کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے اصفہان کے 8 شہروں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close