کل تعطیل کا اعلان ،کہاں کہاں ؟ اہم خبر آگئی

سندھ ضلع میں کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کی ضلعی انتظامیہ نے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمستؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 مارچ 2026 کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا اس دن تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

حضرت سچل سرمستؒ کے عرس کی 205 ویں تقریبات کا باقاعدہ آغاز 14 رمضان المبارک سے ہوگا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد درگاہ پر حاضری دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close