کون کون سے راستے کھلے اور کونسے بند ہونگے ؟ پولیس کیجانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے 3 فروری 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ جس میں شہریوں کو ممکنہ ٹریفک دباؤ اور متبادل راستوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 6 بجے کے دوران ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ جس کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سرینگر ہائی وے کا استعمال کریں۔ اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہریوں کو زیرو پوائنٹ اور سرینگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے جانے والے شہریوں کو کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جبکہ سرینا اور بارہ کہو سے راولپنڈی جانے والوں کے لیے پارک روڈ کھنہ روڈ تجویز کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شہری کسی بھی قسم کی تازہ معلومات یا رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close