دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کیلئے پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش/استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

دفعہ 144 کے تحت پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں اور پر ایک ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close