اچھی خبر ، تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

سندھ حکومت نے شبِ برأت کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شبِ برأت کی مناسبت سے 4 فروری کو سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں قائم تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close