پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ قمر کے جواں سال فرزند اور پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے فعال رکن علی حیدر کا روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل میڈیا فیصل آباد کے رکن علی حیدر کے ٹریفک حادثہ میں انتقال پر اظہار رنج و غم کیا ۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی والدہ و پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی رہنما رخسانہ قمر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام پارٹی اپکے ساتھ ہے۔مرحوم کے لیے جنت الفردوس و سوگوارن خاندان کے لیے صبر و جمیل کی دعا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






