بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، حکومت کا اہم فیصلہ

 وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں ہونے والی سماعت کے دوران پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی بریفنگ کے بعد اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بچنے کے لیے سبسڈی میں مناسب ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی ہے۔ جس کے باعث اب ٹیرف بڑھانے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جس سے پیداواری لاگت کم ہوئی اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہوا۔

حکام نے واضح کیا کہ حکومت نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close