کراچی میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا جس کے باعث بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم اور بند ہونے سے گھریلو، کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جھل مگسی سمیت 2 گیس فیلڈ بند ہونے سے 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔
اسکیم 33، ملیر، سعود آباد، نارتھ کراچی میں بھی گیس کی بندش ہوگئی، انڈسٹریل صنعتی علاقوں میں بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
پی آئی کالونی کالونی، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، سرسید ٹاؤن، کاٹھور میں بھی گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔
گارڈن، بوہرہ پیر، اختر کالونی، منظور کالونی، چنیسر گوٹھ، گڈاپ، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






