وزیراعلیٰ کےپی اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات منسوخ، مراد علی شاہ کی معذرت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات منسوخ ہوگئی، مراد علی شاہ نے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی سندھ کے دورے پر ہیں اور اس دورے کے دوران ان کی صوبے کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات شیڈول تھی مگر اب یہ ملاقات تحریک انصاف کے جلسے سے محض ایک دن پہلے منسوخ ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کےپی اور وزیراعلیٰ سندھ کی پیر کو ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باغ جناح میں جلسہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کے اجازت نامے کے بعد پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آیا ہے، حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہم باغ جناح میں جلسہ نہیں کریں گے بلکہ مزار قائد کے گیٹ کے سامنے جلسہ ہوگا۔

صدر پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے شام 5 بجے تک اجازت نامے کا انتظار کیا، الہٰ دین کا چراغ نہیں کہ رات میں جلسے کے انتظامات کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close