4 روز کیلئے پانی کی سپلائی بند ؟ اعلان ہوگیا

 کراچی میں کل سے 4 روز کے لیے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ڈبلیو ای ایس ایس آئی پی کے تحت اولڈ پپری مین پر بچھائی گئی نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام کل سے شروع ہوگا، بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر جاری کام 13 جنوری بروز منگل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے اولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن کو 96 گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا، جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، اس دوران ملیر، شاہ فیصل اور ماڈل زون ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ اس کے علاو ہ لانڈھی اور شیرپاؤ میں ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے اور لائن کو فعال کرنے کے لیے موجودہ نظام سے منسلک کرنے کے ساتھ جدید والوز نصب کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close