جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے مسلسل عدم پیشی پرعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پورکواشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا، عدالت نے مسلسل عدم پیشی پرعلی امین کواشتہاری قرار دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور کےخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






