صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان

گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال کے باعث سندھ بھر میں تمام نجی اسکول اور کالجز جمعہ 9 جنوری کو بند رہیں گے۔

الائنس کے رہنماؤں نے یہ اعلان کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ہڑتال کا مقصد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری تصدیقی مہم کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

الائنس رہنماؤں نے بتایا کہ 8 دسمبر 2025 کو سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کے تحت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ریجنل ڈائریکٹرز کی جانب سے جمع کرائی گئی فری شپ فہرستوں کی تصدیق کا اختیار دیا گیا تھا۔ تاہم ان کا الزام ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے اس دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے اسکولوں کے اندر براہِ راست معائنہ شروع کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close