قومی شاہراہ پر پتوکی کے قریب ایک مسافر بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، یہ بس لاہور سے بہاولنگر جا رہی تھی اور اس میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے۔ موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور انہیں فوری طور پر بس سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی موٹروے پولیس اور پٹرولنگ افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد نے خود امدادی کارروائی کی نگرانی کی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی قریبی پٹرولنگ یونٹ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے بس کو سڑک سے ایک محفوظ مقام پر رکوایا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر تمام مسافروں کو نیچے اتارنا شروع کیا اور چند ہی منٹوں میں تمام 45 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم آگ کی شدت کے باعث بس مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






