تعلیمی نظام کی سنگین ناکامی , کھلے عام نقل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ کے پولیس گرائمر اسکول میں تعلیمی نظام کی سنگین ناکامی سامنے آ گئی جہاں ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران کھلے عام نقل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ بلا خوف و خطر کتابوں، پرچیوں اور موبائل فونز کے ذریعے نقل کرتے رہے جبکہ امتحانی ہال میں کوئی نگران ٹیچر موجود نہیں تھا۔ اس واقعے نے امتحانی نظام کی شفافیت اور اسکول انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ والدین اور شہری حلقوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close