اہم سیاسی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

مٹہ کے علاقے شکردرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں اے این پی رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے اور ان کی گاڑی ان کے گھر سے محض 300 فٹ کے فاصلے پر تھی۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ منعقد ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close