مریدکے: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے رتہ گجراں میں دوسرا جماعت کا طالبعلم عبد الہادی سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پستول چلنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پستول بچے کے والد کا تھا اور واقعہ کھیل کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ والدین نے قانونی کارروائی سے گریز کیا ہے۔
افسوسناک طور پر سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے کا بڑھتا ہوا شوق ایک اور معصوم جان کے ضیاع کا باعث بن گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






