اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں بدانتظامی اور مالی کرپشن کے الزامات کے پیشِ نظر 85 افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ڈائریکٹرز اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو او ایس ڈی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 16 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو بھی عارضی طور پر او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے 30 افسران اور اہلکار بھی اس عمل سے متاثر ہوئے ہیں۔
تبادلے اور فارغ کرنے کے اقدامات واٹر سپلائی، قانون، منصوبہ بندی، نفاذ، ماحولیات، تعمیرات اور مکینیکل ڈویژنز کے اہم محکموں میں کیے گئے۔
سی ڈی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ادارے میں شفافیت اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران کے خلاف رپورٹس وفاقی وزیر داخلہ کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






