گجرات: جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں اسکول بس کے ڈرائیور، ٹیچر اور طلبہ سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسکول بس اسلام آباد کے تفریحی دورے سے گوجرانوالہ واپس جارہی تھی کہ گجرات میں تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں ڈرائیور، ٹیچر اور طلبہ شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ چھ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میجر عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق چھ طلبہ، ڈرائیور اور اساتذہ کو گہری چوٹیں آئی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور زخمیوں کا تعلق گوجرانوالہ کے ایک اسکول سے بتایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






