بنوں کے قریب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان کے اسکواڈ پر نامعلوم افراد کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی پی او وقار احمد خان میرانشاہ سے بنوں جا رہے تھے جب ان کا قافلہ بنوں میرانشاہ مین روڈ پر ممش خیل کے علاقے میں پہنچا۔ اس دوران گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی۔
ڈی ایس پی میرعلی قدرت اللہ خان داوڑ نے بتایا کہ حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے جبکہ ان کے اسکواڈ کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






