موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق عدالتیں پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی، جبکہ جمعہ کے روز عدالتی کارروائی صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔
یہ نیا نظامِ اوقات یکم نومبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذالعمل رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






