چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر 2025 کو ہوں گے جن میں صوبے بھر کے ہزاروں وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ عدالتوں میں تعطیل کا مقصد وکلا کو انتخابی عمل میں شرکت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close