تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔ خوش قسمتی سے ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا اسکواڈ وہاں سے گزر رہا تھا۔ بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔
دھماکے میں اسکواڈ کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






