ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان نگل گیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک اور جان ضائع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ فرزانہ ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

تحقیقات کے مطابق فرزانہ نے اپنے شوہر غلام مصطفی سے کہا کہ وہ پستول اس کے سر پر رکھ کر ویڈیو بنائے۔ غلام مصطفی نے ویڈیو بناتے ہوئے پستول چلایا، تاہم اسے علم نہیں تھا کہ چیمبر میں گولی موجود ہے۔ گولی فرزانہ کے سر میں جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی حالت میں فرزانہ کو اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کے بعد غلام مصطفی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ اس کے پاس موجود پستول غیر قانونی تھا۔

پولیس کے مطابق فرزانہ کی شادی ایک ماہ قبل ہی غلام مصطفی سے ہوئی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close