لاہور: ایل ڈی اے میں تاخیر سے آنے والے ملازمین کے معاملے پر کارروائی شروع کر دی گئی۔
ایل ڈی اے حکام نے تمام افسران اور ملازمین کے لیے بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر کو تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈی جی ڈاکٹر رابعہ ریاست نے بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنانے کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، جبکہ بار بار رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو شوکاز نوٹس دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں