کامونکی: لیڈیز پارک روڈ کے قریب ٹرین حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار کمسن بچی اور سولہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ عمر اور 4 سالہ حرین شامل ہیں، جو حبیب پورہ کے رہائشی اور آپس میں کزن تھے۔
نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے تقریباً تیس منٹ بعد ٹرین کو دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں