راستے بند ؟؟؟ سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر پریکٹس سیشن اور ٹیسٹ میچ کے لیے سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ ٹریفک کے لیے 367 سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی اور بریفنگ کر رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ بھی اسٹیڈیم کے اردگرد گشت پر موجود ہیں۔

شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کا مؤثر انتظام کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ سی پی او نے کہا ہے کہ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 20 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں اور آج سے پریکٹس کا آغاز کریں گی۔ پاکستان کو سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے، اور شائقین چار انکلوژرز سے فری انٹری کے ذریعے میچ دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close