برطرف کئے گئے ملازمین کے لیےاچھی خبر

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کے 25 ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ 25 ملازمین کو ریگولر تسلیم کیا جائے اور ان کی برطرفی غیر قانونی ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکلان نے دہائیوں پہلے ادارے میں کام شروع کیا تھا اور 2007 اور 2019 میں مستقل کیے گئے تھے، مگر بعد میں قوانین کے برخلاف برطرف کر دیے گئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ملازمین کی ابتدائی تقرری 1993 میں عارضی تھی اور وفاقی کابینہ کے رائٹ سائزنگ فیصلے کے تحت برطرف کیا گیا، بورڈ کے پاس مستقل کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

عدالت نے کہا کہ وفاقی اداروں کے بورڈز مستقل کرنے کے مجاز ہوتے ہیں اور حیرت ظاہر کی کہ مستقل کرنے کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ریگولر ملازمین ہیں اور انہیں سروس رولز کے تحت تمام فوائد ملنے چاہئیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ برطرفی غیر قانونی ہے اور ملازمین کو تمام واجبات اور مراعات سمیت بحال کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close