کوئلے کی کان بیٹھ گئی، بڑا جانی نقصان

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے یاستہ طورہ واڑی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔

چھ مزدور کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی، جن میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ ملبے تلے چھ مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق شانگلہ سے تھا جن میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور اب تک دو لاشیں بازیاب کر لی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close