ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے پیر، تیرہ اکتوبر کو امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کے لیے احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلبہ، والدین اور عملے کو فوری طور پر بندش کی اطلاع دیں اور عمارتوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی انتظامات کریں۔ سکول اور کالج کے سربراہان ضلعی افسران سے رابطے میں رہیں اور آئندہ ہدایات کا انتظار کریں۔ اگر کوئی نئی ہدایت نہ دی گئی تو تدریسی سرگرمیاں منگل، چودہ اکتوبر سے بحال کر دی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں