اناللہ و انا الیہ راجعون ، زورداردھماکا

جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار بائی پاس زیرو پوائنٹ پر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک اور بچہ زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں بچے اس مقام پر مزدوری کر رہے تھے۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی بچے کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی مکمل تفصیلات اور محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close