وہاڑی حاصل پور روڈ پر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کار بس کے نیچے جا گھسی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے اندر پھنسے افراد کی لاشیں نکالنے کے لیے گاڑی کی باڈی کاٹنی پڑی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں