لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں مبشر اور احسان الحق نامی دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ڈمپر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں