سوات: سوات اور گردونواح میں جمعرات کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 152 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے، جو زلزلوں کے لیے ایک معروف فالٹ لائن ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں