علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام میں اہم اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 27 ستمبر کو ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں بھرپور شرکت ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ متحد رہیں گے، بانی کی رہائی ہماری جدوجہد کا اصل مقصد ہے۔ اس مقصد کے لیے ہمیں تمام اختلافات کو بھلا کر ایک ہو جانا ہوگا۔ جلسے کے اختتام پر اجتماعی دعا بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close