اساتذہ کیلئے خوشخبری, حکومت نے بڑی پابندی اٹھالی

پنجاب حکومت کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اب اساتذہ اوپن میرٹ، ترقی، باہمی تبادلے، سرپلس اور ڈسپوزل کی بنیاد پر تبادلے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آن لائن درخواستیں 22 ستمبر سے 28 ستمبر تک وصول کی جائیں گی، جبکہ ان کی تصدیق کا عمل 4 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ تبادلے کے احکامات 15 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close