ملازمین کے لئے اہم خبر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ملازمین کی پروموشن کے عمل کو سی ڈی اے بورڈ کے حتمی فیصلے تک روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ زیر التوا کیسز تین ماہ کے اندر نمٹائے جائیں۔ جسٹس محسن کیانی کی سربراہی میں عدالت نے سی ڈی اے افسر حامد شاہ کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

سماعت کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے عدالت کو رپورٹ دی گئی کہ ممبر ایڈمن اور ممبر فنانس پر مشتمل کمیٹی روزانہ تقریباً پانچ کیسز کا جائزہ لے رہی ہے اور اب تک ایک ہزار ملازمین کے کیسز کا معائنہ کر چکی ہے۔ عدالت نے کہا کہ کمیٹی اپنی حتمی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو دے گی اور تب تک پروموشن کا عمل معطل رہے گا۔

عدالت نے سی ڈی اے بورڈ کو تین ماہ کے اندر تمام زیر التوا کیسز کا فیصلہ کرنے اور آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close