خطرناک وبا پھوٹ پڑی ، تعلیمی ادارے بند ، کب تک ؟ جانئے

تحصیل کاٹلنگ کے علاقے کنج غریب آباد میں حناق کی وبا پھوٹ پڑنے سے تین بچے جاں بحق اور درجنوں متاثر ہو چکے ہیں،

جس کے بعد پانچ تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں اور اب تک تین ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق متاثرہ بچوں میں زیادہ تر وہ بچے شامل ہیں جنہیں حفاظتی ٹیکے نہیں لگے تھے، والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کو فوری ویکسین لگوائیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی علامت پر بچوں کو فوری معائنے کے لیے لے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close