ٹرینیں معطل، مسافروں کیلئے اہم خبر آ گئی

پاکستان ریلوے نے مسافروں کی کم تعداد کے باعث تین ٹرینیں معطل کر دی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل، کراچی سے پشاور خوشحال خان خٹک ایکسپریس آج کے دن نہیں چلیں گی، جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 6 ستمبر تک معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو دیگر دستیاب ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

تاخیر کا شکار ٹرینوں میں کراچی سے سیالکوٹ علامہ اقبال ایکسپریس ایک گھنٹے کی تاخیر سے 4:30 بجے روانہ ہوگی، کراچی سے راولپنڈی پاکستان ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے 3:30 بجے چلے گی، جبکہ کراچی سے لالہ موسیٰ ملت ایکسپریس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close